پی ٹی آئی کے تاریخی کنٹینر نےایک بار پھر اسلام آباد کا رخ کرلیا

شائع 13 اگست 2016 07:05am

 

اسلام آباد:تحریک انصاف کے تاریخی کنٹینر نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کا رخ کرلیا،چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لیاقت باغ سے فیصل چوک اسلام آباد تک ریلی نکالی جائے گی۔

کنٹینر تقریباً ایک سال آٹھ ماہ بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچےگا،پشاورمیں  احتساب ریلی کے بعد کنٹینر آج اسلام آباد میں اپنے دوسرے پڑاؤ پر پہنچے گا، کپتان پانچ مقامات پر شرکاء سے خطابات کریں گے۔

کپتان اپنا پہلا خطاب شام پانچ بجے راولپنڈی کے لیاقت باغ ، دوسرا شاہ کی ٹالیاں، تیسرا جیولرمارکیٹ، چوتھا چاندنی چوک اور آخری خطاب رات دس بجے فیصل چوک اسلام آباد پر کریں گے۔

 کنٹینر رات گئے فیصل چوک پر پہنچادیا گیا، میوزیکل پارٹی بھی ڈی جے بٹ کی زیرنگرانی اپنا سازوسامان لے کرفیصل چوک پہنچ چکی ہے، چیئرمین تحریک انصاف اپنے خطاب کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔

Read Comments