سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

شائع 13 اگست 2016 07:30am

 

اسلام آباد:یوم آزادی کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظراسلام آباد انتظامیہ نے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 وفاقی دارالحکومت میں 14اگست کوموبائل فون سروس صبح6 بجے سے دوپہر12بجے تک بند رہے گی ،انتظامیہ نے موبائل فون سروس بند کرنے کے لئے پی ٹے اے اور وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔

دوسری جانب  وفاقی دارالحکومت کے  اہم علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، دفعہ144کانفاذ دو ماہ کیلئے کیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

Read Comments