Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ سیاست ایک روزہ یا ٹیسٹ میچ نہیں ہوتی، سیاست صرف بولنا ہی نہیں بلکہ تولنا بھی سیکھاتی ہے، کشمیری عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے نا منا سب زبان استعمال کرنےوالوں مسترد کردیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے شور کوٹ میں ایم فور موٹروے سیکشن ٹو پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منصوبے دشمنوں کو نہیں بھاتے، کنٹینر پر چڑھنا سیاست نہیں ہوتی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا آزاد کشمیر میں نا منا سب زبان استعمال کی گئی ہے،ان لوگوں کو کشمیری عوام نے مسترد کردیا۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ گزشتہ 17 سالوں میں نہ موٹروے بنایا گیا نہ ہی بجلی کا کوئی منصوبہ ،انہوں نے حکومت پر کرپشن کے الزمات لگانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کرپٹ ہوتی تو سارا پیسہ خود ہی کھا لیتی۔