Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد:وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ دھرنے والے ملک و قوم کے نہیں بلکہ دہشت گردوں کے دوست ہیں۔
کوئٹہ میں دہشت گردوں نے ریاست کے اہم شعبے کو ٹارگٹ کیا لیکن وکلاء نے سڑکوں پر نہ آکر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
دہشت گرد اندرونی ہوں یا بیرونی، ان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوئٹہ واقعے سے پوری قوم رنجیدہ ہے۔ وکلاء نے سڑکوں پر نہ آکر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ قوم کو دھرنوں کا سبق دینے والے ملک کے نہیں دہشت گردوں کے دوست ہیں۔
عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے پوری دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔