Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:یوم آزادی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
یوم آزادی پر شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور11افراد زخمی ہوگئے۔گلستان جوہر اور جمشید کواٹرز میں 2 نامعلوم افراد اندھی گولی کا شکار ہوگئے۔
جہانگیرروڈ پر گولی لگنے سے ثروت نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ ہوائی فائرنگ کے دیگر واقعات لیاری، سعید آباد، نیوٹاون، ناظم آباد، شریف آباد میں پیش آئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ،زیادہ تر لوگ موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہر میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔