یوم آزادی نئے جوش وجذبے کے ساتھ منا رہے ہیں،صدر ممنون حسین

اپ ڈیٹ 14 اگست 2016 07:03am

اسلام آباد:صدرممنون حسین کا کہنا ہے کہ یوم آزادی نئے جوش وجذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ملک میں امن بحال ہورہا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پرصدرممنون حسین نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی نئے جوش وجذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ پاکستان میں امن بحال ہورہا ہے۔فوج،قانون ناذ کرنے والےادارے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قوم نے عزم کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ صدرممنون حسین نے کہاکہ گزشتہ چند سال سے ملک کئی آزمائشوں سے دوچارہے ۔ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری ماحول بہترہورہا ہے۔

Read Comments