بلاول بھٹو کی ”یوم آزادی “کےموقع پر پوری قوم کو مبارکباد

اپ ڈیٹ 14 اگست 2016 09:51am

کراچی:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے”یوم آزادی “کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ بانیان پاکستان کے اعلیٰ خوابوں کی تکمیل کے لیے ایک متحد قومی طاقت بننے کا عزم کریں۔

جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہاپسندی،دہشت گردی،فرقہ واریت اور نسلی امتیاز نے اس قوم کا بڑا نقصان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نظریہ پاکستان کی مشعل بردار ہے،شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت ہزاروں کارکنان نے پاکستان کے بنیادی مقاصد کےحصول کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح پاکستان کو دنیا کا رول ماڈل مسلم ملک بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Read Comments