سیکیورٹی خدشات،اسلام آباد سمیت40 شہروں میں موبائل فون سروس بند

اپ ڈیٹ 14 اگست 2016 09:50am

اسلام آباد:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت اہم شہروں میں موبائل فون سروس بند،شہری دوپہر2بجے تک اس سہولت سے محروم رہیں گے ۔

یوم آزادی کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظراہم شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاوراورکوئٹہ سمیت ملک کے 40 شہروں میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے ۔

راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، سبی، سرگودھا اورسکھرمیں بھی موبائل فون سروس بند ہے جبکہ آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، موبائل فون سروس دوپہر2بجے تک بند رہے گی  موبائل فون سروس  بند کرنے کا مقصد یوم آزادی پرہونے والی پریڈ اوردیگر تقریبات کومحفوظ بنانا ہے ۔

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون سروس کی معطلی کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کوہدایات کی گئی تھیں ۔

Read Comments