سوہنی دھرتی کا70 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

شائع 14 اگست 2016 09:45am

اسلام آباد:سوہنی دھرتی کا 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ملک کے غیور عوام آزادی کے جشن کو اپنے اپنے انداز میں منارہے ہیں ۔

 وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا  جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں پاک سرزمین کو 21،21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، ملک کے کونے کونے میں ارض وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

ملک بھر میں آزادی کا جشن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یوم آزادی کا آغاز ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

کراچی میں یوم آزادی کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،لاہور میں بھی ارض پاک کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی،پشاور میں پاک فوج کے جوانوں نے سوہنی دھرتی کو توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

کوئٹہ میں بھی یوم آزادی پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی،پاک سرزمین کی سلامتی کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور وطن پرقربان ہونے والوں کی روح کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

Read Comments