Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی بلوچستان کا بڑا مسئلہ ہے، جشن آزادی کےموقع پردہشت گردی کے خاتمےکاعزم کرتےہیں۔
کوئٹہ میں بھی یوم آزادی شایان شان انداز میں منایا گیا۔ بلوچستان اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض، محمود اچکزئی اور صوبائی وزراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نےکہا کہ سانحہ 8 اگست نے پوری قوم کو سوگوار اور کوئٹہ کو ویران کردیا ہے،آج سانحہ کوئٹہ کےشہداء کی کمی شدت سے محسوس کررہےہیں اور دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنےکیلئےپرعزم ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ باہر بیٹھے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔
صوبے میں دہشت گردی کےحوالے سےان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی ایک بڑا چیلنج ہے۔عوام کےجذبے پراعتماد کرتے ہوئے اس چیلنج کو قبول کرتےہیں۔