Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:صدر ممنون حسین نے کہا ہے سانحہ کوئٹہ کے شہدا ءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا،دشمن کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
جناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں یوم آزاد ی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون نے سانحہ کوئٹہ میں شہیدہونےوالوں کے لواحقین کو پیغام دیا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
صدرممنون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے، ہم دشمن کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ خون کےہرقطرےکاحساب لیاجائے گا۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اوراستحکام کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے،جمہوریت ہی ہے جو معاشرے میں اونچ نیچ ختم کر کے اسے ترقی کی راہ پرگامزن کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں،پاکستان کشمیری بھائیوں کی ہرسطح پرہرقسم کی حمایت جاری رکھے گا۔