Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نے مزارپرگارڈزکے فرائض سنبھال لئے۔
نمازفجرمیں ملکی سلامتی کیلئےخصوصی دعائیں کی گئی۔کراچی میں دن کاآغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوا،پاکستان نیول اکیڈمی نے بابائے قوم کوخراج تحسین پیش کیا۔
مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب میں نیول اکیڈمی کےکیڈٹس نےگارڈزکے فرائض سنبھال لئے،کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈورعدنان احمد نے مزارپرحاضری دی اورپھول چڑھائے۔کموڈورعدنان احمد نے فاتحہ خوانی کی اورمہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبندکئے۔
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مزارپرحاضری دی،گورنر اوروزیراعلیٰٰ سندھ مزارکےاحاطے میں پرچم کشائی کی۔
اس موقع پرگورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان بے انتہاقربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ولولہ اورجوش دیکھ کراندازہورہا ہے کہ اہم قائداعظم کےسکھائے سبق پرعمل پیراہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ متحد رہ کرکام کرنا ہے تاکہ ملک ترقی کے راستے پرچلے ، ہم اکٹھے ہوں گے تودورتک جائیں گے،مزارقائد پرتینوں مسلح افواج کے نمائندوں سمیت مختلف سیاسی ،سماجی اورمذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی ۔