Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی،پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر توپوں کوخاموش کردیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فورسز نےرات گئے نیزا پیر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی جانب سے نیزا پیر سیکٹر کے سرحدی علاقوں میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رات 2 بجے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے صبح 8:30 بجے تک جاری رہا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے کے باعث بھارت کی گنیں خاموش ہو گئیں۔