Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:پاکستان نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے عالمی باکسنگ کونسل کی جانب سے دی جانے والے چیمپئن شپ بیلٹ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو پیش کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے باکسرعامرخان نے ملاقات کرکے چیمپئن شپ بیلٹ ان کے سپرد کی۔ جنرل راحیل شریف کی امن اورسلامتی کیلئے کوششوں کے اعتراف میں انہیں یہ بیلٹ دی گئی ہے، صدرعالمی باکسنگ کونسل ماؤریچو سلیمان کی جانب سے یہ اعزازی بیلٹ خصوصی طور پر بھجوائی گئی ۔