Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پی آئی اے کی پریمیئرسروس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں پاکستانی عوام نے منفی سیاست مسترد کردی ہے، عوام تعمیر اور معاشی ترقی کی سیاست چاہتے ہیں۔
بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے قومی ایئرلائن کی پریمیئر سروس کا افتتاح ہوگیااور پہلی پرواز مسافروں کو لے کر لندن کیلئے روانہ ہوگئی۔
وزیراعظم نے سروس کا افتتاح کیا۔میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ اب منفی سیاست کرنے والوں کی بات سننے والا کوئی نہیں، عوام نے تخریب کاری کی سیاست میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے۔
پریمیئرسروس کے آغاز پر مسافر بھی خوش دکھائی دیئے، ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی جانب یہ اچھا آغاز ہے۔
مسافروں کیلئے ہر نششت پر ایل ای ڈی مہیا کی گئی ہے، پریمیئرسروس کے مسافروں کو 25کلومیٹر تک مفت لیموزین سروس بھی فراہم کی جائے گی۔