Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ کے وزیرصنعت منظوروسان کہتے ہیں کہ مرادعلی شاہ کے وزیراعلیٰ بننے پرلوگ حیران ہیں،پنجاب میں پیپلزپارٹی کوموقع ملاتوسندھ کی طرح ترقی کرےگا۔
سندھ سیکریٹریٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےصوبائی وزیرصنعت منظوروسان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ متحرک ہوجائیں تووزراء بھی متحرک ہوجاتے ہیں۔مرادعلی شاہ کےوزیراعلیٰ بننے پردیگر صوبےکے لوگ حیران ہیں۔پنجاب میں پیپلزپارٹی کوموقع ملاتوسندھ کی طرح ترقی کرے گا۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارعلی پتہ نہیں کس لائن پرہیں۔ہم لائن میں نہیں اترے چوہدریوں کا کام لائن میں اترنا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہورہا ہے۔2018 پیپلزپارٹی کی جیت کاسال ہے۔