سوات ، شانگلہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے

شائع 29 دسمبر 2015 06:31am

پشاور:سوات ، شانگلہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں چار اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے سوات، شانگلہ اور مالاکنڈ ڈویڑن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزبشام سے چھبیس کلومیٹر مشرق میں تھا اور گہرائی دس کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Read Comments