الیکشن کمیشن نےمتنازع تقریرکرنے پر محمود خان اچکزئی کوطلب کرلیا

شائع 15 اگست 2016 10:10am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں متنازع تقریر کرنے پر محمود خان اچکزئی کو طلب کرلیا ہے ۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کیخلاف وحید کمال نے درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن میں سابق صدارتی امیدواروحید کمال کی جانب سے دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔درخو است گزار کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی  میں تقریر کرتے ہوئے افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت افواج پاکستان پر کوئی الزام تراشی نہیں کی جاسکتی،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ افواج کو بدنام کرنے پرالیکشن کمیشن محمود اچکزئی کو نااہل قراردے ۔

جس پرالیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبرکو طلب کرلیا ہےجبکہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی معاملے پر رائے طلب کی ہے۔

Read Comments