شائع 15 اگست 2016 10:57am

بہن بھائیوں میں آپ کا کون سا نمبر ہے؟

بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے پر آپ کو کئی چیزوں میں آسانی ہوجاتی ہے اور دوسروں بہن بھائیوں میں آپ کا ڈر بھی آجاتا ہے۔

جو بچے گھر میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں ان کو دوسرے بہن بھائیوں کے حکم کی تعمیل کرنی پڑتی ہے  اور جو بچے درمیانے ہوتے ہیں وہ ہر بات پر سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بہن بھائیوں میں آپ کا نمبر آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ گھر میں موجود ہر بچے کی الگ شخصیت ہوتی ہے۔

٭ اکلوتے بچے

چند لوگوں کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ وہ بچے جو اکلوتے ہوتے ہیں وہ ہرچیز میں بالکل پرفیکٹ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکلوتے بچوں کو والدین سمیت کئی رشتہ داروں بہت لاڈلے ہوتے ہیں۔

٭ وہ بچے جن کے بہن بھائی ہوتے ہیں ان کی شخصیت اکلوتے بچوں کو بہت مختلف ہوتی ہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ بڑے ہونے والے بچوں کی شخصیت اکلوتے بچوں سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔

٭ بڑے بچے

وہ بچے جو بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہوتے ہیں، ماہرین کےمطابق وہ بہت ذمہ دار اور مشکل حالات کو سنبھالنے والے ہوتے ہیں۔ بڑے بچوں کو والدین کی طرف سے ہر معاملے میں بہت مدد بھی مل جاتی ہے۔

٭ درمیانے بچے

وہ بچے جو درمیانے نمبر میں ہوتے ہیں وہ ہر بات پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں اور گھروالوں کے درمیان امن وامان قائم کرنے میں ان کا اہم کردار ہوتا ہے۔درمیانے بچے ہر بات کو آسانی سے سمجھ لیتے ہیں اور ہر معاملے پر سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

٭ چھوٹے بچے

وہ بچے جو بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہوتے ہیں وہ بہت تخلیقی ہوتے ہیں لیکن یہ بچے ضدی بھی بہت ہوتے ہیں۔

ہر نمبر کے بچے میں الگ الگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں،لہذا والدین کو اپنے ہر بچے کو خاص توجہ دینی چاہیئے، کیونکہ ہر بچہ ایک ہی مزاج کا نہیں ہوتا۔

Read Comments