امن کیلئے کسی بیرونی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں،ثناء اللہ زہری

شائع 15 اگست 2016 05:31pm

کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ امن کیلئے کسی بیرونی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے آخری دم تک لڑیں گے۔ گوادر پورٹ کواڑانے سمیت دہشت گردوں کے کئی منصوبے ناکام بنائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کراچی کے نجی اسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقعے پرمیڈیا سے گفتگومیں  انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف آخری دم تک لڑیں گے۔بھارت یا کسی اورکی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پورے بلوچستان کوخون میں نہلانا چاہتے ہیں۔عوام کی حمایت سے بلوچستان میں امن قائم کریں گے۔کسی بیرونی عناصرکو اپنی دھرتی پرقدم نہیں جمانے دیں گے۔

Read Comments