Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سرینگر:بھارتی یوم آزادی پر دنیا بھر میں کشمیری عوام نے یوم سیاہ منایا ۔ مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ ہر گلی اور چوراہے پر سیاہ پرچم لہرائے گئے، کشمیریوں نے وادی بھر میں پاکستانی پرچم بھی لہرائے ۔
قابض فوج نے عوامی احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے بلادریغ طاقت کا استعمال کیا ، بھارتی فائرنگ سے مزید دو کشمیری شہید ہو گئے جبکہ قابض فوج نے حریت رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
بھارت کے یوم آزادی کو دنیا بھر کے کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونجتی رہی، کمشیریوں نے بھارتی مظالم کیخلاف مکمل ہڑتال کی۔
مظلوم کشمیریوں نے ہر گلی اور چوراہے ، سڑکوں پر بازاروں میں سیاہ پرچموں کے ساتھ پاکستانی پرچم بھی لہرائے۔بھارتی فوجی دن بھر پرچم اتارتے رہے اور کشمیری پاکستانی پرچم لگاتے رہے۔
مقبوضہ وادی سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھارتی جارحیت کے خلاف جلوس نکالے گئے اور نعرے بازی کی گئی۔
مقبوضہ وادی میں سڑکوں پر ہو کا عالم رہا جبکہ کرفیو کے باعث نظام زندگی معطل رہا۔یوم سیاہ کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی فورسز اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئیں۔
وادی میں آزادی کی آواز بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اورمیرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے پر سیکیورٹی فورسز تعینات رہیں۔
قابض فوج کی فائرنگ میں آج مزید دو حریت پسند شہید ہوگئے ،دوسری جانب سری نگر میں آزادی کے متوالوں نے قابض فوج پر حملہ کیا۔مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔