اپ ڈیٹ 16 اگست 2016 11:25am

بڈاپسٹ:سیجٹ میوزک فیسٹیول کا آغاز

بڈاپسٹ:ہنگری کے شہر بڈاپیسٹ میں سب سے بڑا میوزک فیسٹیول سج گیا ، جہاں رقص اور موسیقی کی دھنوں سے شائقین خوب محفوظ ہورہے۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں سالانہ سیجٹ میوزک فیسٹیول کی رنگینیاں جاری ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں شرکا اپنے پسندیدہ گلوکاروں کی آواز پرجھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جزیرے میں سجائے گئے اس موسیقی کے میلے کا شمار وسطی یورپ کے اہم  میوزک فیسٹیولز میں ہوتا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ساڑھے چار لاکھ شرکا کی آمد متوقع ہے جبکہ شائقین  کو متاثر کرنے کیلئے منفرد انفرااسٹرکچر بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

شرکا کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول میں شریک ہونے سے ایک عجیب سی آزادی کا احساس ہوتا ہے جو لوگوں کو فیسٹیول میں شرکت پر مجبور کرتی ہے۔سیجٹ میوزک فیسٹیول رواں ہفتے تک جاری رہے گا۔

Read Comments