آزاد کشمیر کے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

اپ ڈیٹ 16 اگست 2016 02:11pm

آزاد کشمیر : صدارتی انتخاب کی پولنگ کا آغاز ہو گیا، انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق سفارت کار مسعود خان اورپیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبرکے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کشمیرکونسل کے 7اور آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے 48 اراکین ووٹ کا حق استعمال کررہے ہیں ۔مسعود خان کے قریبی رشتہ دار آزادکشمیر اسمبلی کے رکن سردارخالد ابراہیم نے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے انکارکردیاہے ۔

صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح 10  بجے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے لاجنگ ہال میں شروع ہوئی۔

حکمران جماعت مسلم لیگ ن آزاد کشمیرنے پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب،  چین اوربھارت میں سفیرکی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے مسعود خان کو صدارتی امیدوار نامزد کررکھا ہے ۔

جبکہ پیپلزپارٹی نے سیکرٹری جنرل اورسابق وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر کواپنا امیدوار نامزد کررکھا ہے ۔

 اراکین اسمبلی اورکونسل کے اراکین اجلاس میں شرکت اورپولنگ میں حصہ لینے کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اننچاس میں سے اڑتالیس  اراکین  جبکہ وزیرامورکشمیر چوہدری برجیس طاہرسمیت کشمیرکونسل کے سات اراکین ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے نومنتخب رکن اورمسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوارمسعود خان کے قریبی عزیز سردارخالد ابراہیم خان نے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اوروہ صدارتی انتخاب کے موقع پرسینٹرل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

Read Comments