پاک فوج کا دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خصوصی آپریشن

شائع 16 اگست 2016 09:03am

خیبر ایجنسی:پاک فوج نے پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 آپریشن کا آغاز خیبرایجنسی کی سرحدی وادی راجگل سے کیا گیا،آپریشن میں فوج کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

 سیکیورٹی فورسزکے اضافی دستے بلند پہاڑی راستوں اورعام گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں، اضافی دستوں کی تعیناتی ، پاک افغان سرحدی نظام کو موثر بنانے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

 وفاقی حکومت نے ایک روز قبل سول آرمڈ فورسز کی استعداد بڑھانے کیلئے 29 نئے ونگز بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Read Comments