وزیر اعظم کی واپڈا کو نئے منصوبے جلد شروع کرنے کی ہدایت

شائع 16 اگست 2016 09:14am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے واپڈا کوملک میں مزید آبی ذخائرکی تعمیر اورپن بجلی کی پیداوارکے نئے منصوبوں کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے ملاقات کرکے آبی ترقی اورتوانائی پیداوار کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو سستی اورماحول دوست بجلی پیداوار کے سستے اورماحول دوست منصوبوں کی ضرورت ہے ،اس کے ساتھ مستقبل میں پانی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے آبی ذخائر کی ترقی بھی ناگزیر ہے ۔

وزیراعظم نے واپڈا کو ملک بھر میں آبی ذخائر کی جلد تعمیر کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پن بجلی کے جاری منصوبوں کے ساتھ نئے منصوبے بھی بلا تاخیر شروع کئے جائیں ۔

Read Comments