Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کہتے ہیں کہ انجمن ترقی اردوکو فروغ دینے کیلئے مزیدکام کرناہوگا۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےاردویونیورسٹی آرٹس کیمپس میں بابائےاردومولوی عبدالحق کےمزارپرحاضری دی ،پھول چڑھاے اورفاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرتقریب سےخطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ' بابائے اردوکوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےآیا ہوں،میرے والدجب وزیراعلیٰ تھے تووہ بھی یہاں آئےتھے'۔
انہوں نے کہا کہ انجمن ترقی اردوکومزیدفروغ دینےکیلئے کام کرناہوگا،سندھ حکومت کی طرف سے ادارے کی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرصنعت منظوروسان بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے،تقریب سے خطاب میں دیگرمقررین نےمولوی عبدالحق کی اردو زبان کیلئے خدمات کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔