Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اپوزیشن نے پاناما پیپرز کے حوالے سے ٹی او آرز کی تیاری کی کمیٹی کا اجلاس کل بلا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی کمیٹی کا اجلاس کل سینٹراعتزازاحسن کے چیمبرمیں ہوگا۔
اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سے ملاقات کے ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے ٹی او آرزکمیٹی اراکین کوملاقات کی دعوت دی تھی تاکہ حکومت اوراپوزیشن کے
درمیان پاناما معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کیا جا سکے۔
اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، شیخ رشید اورسینیٹراسراراللہ زہری سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہوں گے۔