آرمی چیف نے 11 'دہشت گردوں' کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کو 11 'دہشت گردوں 'کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
سزا پانے والے دہشت گرد آئی ایس آئی ،ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد کوئٹہ میں آئی ایس آئی اورپولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ اورشہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے ۔
آرمی چیف کی توثیق کے بعد میجرعابد مجید اور ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشت گرد بھی اپنے انجام کوپہنچیں گے۔
سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جو اسکولوں اورمواصلاتی نظام کو تباہ کرنے اور حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
تمام دہشت گردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائیں سنا رکھی تھیں۔ سزائے موت پانے والوں میں ضیاء الحق، فضل ربی، محمد شیر، عمرزادہ لطیف الرحمن، محمد عادل، اصرار احمد، عبدالحمید ، حضرت علی، میاں سید اعظم اور قیصرخان شامل ہیں۔
Read Comments