جامعہ کراچی،شعبہ نباتیات کے نتائج میں گھپلے کا الزام

شائع 16 اگست 2016 12:59pm

کراچی:جامعہ کراچی کے شعبہ نباتیات میں ایک کے بعد دوسرے امتحانی نتائج جاری کردئے گئے۔ امتحانی نتائج میں پہلے پاس ہونے والے طلبا کودوسرے نتیجے میں فیل قراردیدیا گیا۔متاثرہ طالبات نے اساتذہ کی جانب سےرشوت طلب کرنے کاالزام عائد کردیا۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کےبعد جامعہ کراچی میں بھی نتائج کی تبدیلی کاکیس سامنے آگیا۔شعبہ نباتیات ایم سی کے چوتھے سیمیسٹرکےامتحانی نتیجے میں پاس طلبا کوترمیم شدہ نتائج میں فیل قراردیدیا گیا۔

 متاثرہ طلبا نےالزام عائد کیا کہ اساتذہ نے امتحان میں پاس کرنے کیلئے پیسے طلب کیے جو ادا نہیں کرسکے۔متاثرہ طالبہ کےوالد کی جانب سےایف آئی اے کوجمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیاہےکہ اٹھارہ جنوری دوہزارسولہ کوجاری نتائج میں کامیاب قراردیئےگئےطلبا کوکچھ دن بعد ترمیم شدہ نتائج میں فیل قراردیاگیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاس ہونے والے طلباکوفیل قراردینا خلاف قانون ہے اوریہ ناانصافی ذاتی مفاد پرمبنی ہے۔

درخواستگزارکا کہنا تھا کہ نتائج کی تبدیلی سے متاثرہ دس سے زائد طلبا نے چھ مئی دوہزارسولہ کو وائس چانسلرکو درخواست دی تاہم تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔درخواستگزارنے نتائج کی تبدیلی میں ملوث اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی ہے۔

Read Comments