Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نیویارک:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ الزبتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ کشمیر پر امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،کشمیر میں تشدد تشویش برقرار ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان پر تبصرے سے انکار کردیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ الزبتھ ٹروڈو نے پریس بریفنگ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کو ددہشت گرد ملک کہنے کے بیان سے متعلق اپنا موقف تو نہیں دیا لیکن مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تشدد کی لہر کے حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر کشمیر کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کشمیر کے حالات سے آگاہ ہے۔اس سے قبل بھارت کے یوم آزادی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ڈیڑھ گھنٹہ طویل بھاشن میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو نظر انداز کرکے پاکستان پر دل کھول کر الزامات لگائے تھے اور پاکستانی حکومت کو دہشت گردی کے نظریے سے متاثر قرار دیا تھا۔