شائع 16 اگست 2016 01:10pm

سوسائیڈ اسکواڈ کے ساونڈ ٹریک کی دھوم

نیویارک:امریکی باکس آفس پر مسلسل دو ہفتوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان سوسائیڈ اسکواڈ اپنے بہترین ساؤنڈ ٹریک کے باعث بل بورڈ چارٹ پر بھی سر فہرست ہے۔

باکس آفس پر سوپرولینز کے ٹولے وارنر برادرز کی فلم سوسائیڈ اسکواڈ کی مسلسل دوسرے ہفتے بھی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔جہاں فلم چارکروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے تو وہیں اسکا ساؤنڈ ٹریک بھی امریکی بل بورڈ چارٹ پر ٹاپ پر ہے۔

دوسرے نمبر پر کینیڈین سنگرڈریک کا البم   جبکہ بینڈ اسکلٹس کے نئے البم ان لیشڈ تیسرے درجے پر موجود ہے۔گزشتہ ہفتے چارٹ پر راج کرنے والے ڈی جے  خالد کا البم میجر کی ساتویں نمبر پر آگیا۔

Read Comments