Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاناما پیپرز کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہناتھا کہ وزیرا عظم نے کرپشن کا پیسہ ملک سے باہر بھیجا ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف شیمروک کمپنی کے مالک ہیں ۔اس موقعے پر انہوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کے ثبوت لے کر جارہے ہیں اور اس حوالے سے پٹیشن تیار کرلی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جواب نہ آیا تو ستمبر میں کنٹینر مارچ ہوگا ،پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ کرپشن ہے۔ پی ٹی آئی چیف نے مزید کہا کہ اجلاس میں جہلم اور گجرات میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔