پاکستان کاافغانستان سےتعلقات مزید بہترکرنے کیلئےاقدامات کا آغاز

اپ ڈیٹ 17 اگست 2016 07:35am

کابل:پاکستان نے افغانستان سے تعلقات مزید بہترکرنے کیلئےاقدامات کا آغاز کردیا۔ پاکستانی سفیر ابرار حسین نے افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے کابل میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں ابرار حسین نے ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کو پاکستان آنے کی باضابطہ دعوت دی ۔

 گزشتہ ہفتہ ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں افغانستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Read Comments