Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دیربالا :دیربالا میں گاڑی کھائی میں گرگئی ، حادثے میں 2افراد جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، دیر بالا کے علاقے برآول آنے والی گاڑی گیرو کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ زخمیوں کو رتحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت واجد اور شاہ زمان کے نام سے ہوئی ہے۔