اپ ڈیٹ 17 اگست 2016 10:47am

گھر میں موجود ان چیزوں سے احتیاط کریں

ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے گھر میں جتنی بھی اشیاء موجود ہیں وہ ہمارے لیے محفوظ ہیں ۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہےکیونکہ ہمارے گھر میں کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جن کو ہم روزمرہ استعمال کررہے ہوتے ہیں اور اس بات سے بےخبر ہوتے ہیں کہ یہ کتنی نقصان دہ ہیں۔

گھر میں استعمال ہونے والی چند ایسی اشیاء ہیں جو آپ کے پھیپھڑوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں اور وہ کون سی اشیاء ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

٭ بلیچ

گھر کی صفائی میں استعمال ہونےوالے بلیچ میں کئی ایسے عناصر شامل ہوتے ہیں جو آپ کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، مسلسل بلیچ کے استعمال سے آپ سانس کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔لہذا بلیچ کے استعمال سے گریز کریں ، اگر آپ گھر کی صفائی محض سادے پانی اور صابن سے بھی کریں گے تو گھر میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں گے۔

٭ کارپٹ

گھر میں موجود کارپٹ بھی آپ کو پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے۔ چونکہ کارپٹ میں مٹی جمع ہوجاتی ہے اور کارپٹ صاف ہونے کے بعد بھی صحیح طرح صاف نہیں ہوپاتے۔ لہذا کوشش کریں کہ گھر میں کارپٹ نہیں رکھیں اور فلور پر ہی فرنیچر سیٹ کرلیں۔

٭ ویکیوم

جب بھی آپ ویکیوم کرتے ہیں تو اس سے کمرے میں مزید مٹی بھر جاتی ہے، جس کی وجہ سےکئی لوگوں کو الرجی ہوجاتی ہے اور وہ سانس کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں، کوشش کریں کہ ویکیوم کا زیادہ استعمال نہیں کیا جائے۔

٭ باتھ روم سنک

گھروں میں موجود باتھ روم سنک بھی آپ ک پھیپھڑوں کےلیے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ باتھ روم سنک کے ارد گرد موجود سیلن پھیپھڑوں کو نقصان  پہنچاتی ہے۔

٭ پینٹ

جب بھی آپ کے گھر میں پینٹ ہورہا ہو تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے گھر میں تازہ ہوا کا گزر ہوتا رہے۔ کیونکہ پینٹ میں کئی ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جوکہ آپ کے پھیپھڑوں  کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

Read Comments