Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں کوئٹہ سانحہ ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ، قومی سلامتی اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے متعلق امورزیر بحث آئیں گے۔
وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد یہ کابینہ کا پہلا اجلاس ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات ، نیشنل ایکشن پلان ، قومی سلامتی اورسیکیورٹی کےامور زیربحث آئیں گے۔
اجلاس میں وزیرعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پرمزید مؤثراندازمیں آواز اٹھانے سے متعلق بھی بات کی جائے گی ۔
جبکہ وزیراعظم کے خلاف ریفرنسزاورپاناماپیپرزکے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے احتجاج کے نئے اعلانات پربھی بات چیت متوقع ہے۔