Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے شریف برادران سمیت بڑے کیسز کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں تاکہ کسی کا فائدہ یا نقصان نہ ہوسکے ۔
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہ کرپشن بڑی ہویا چهوٹی ملک کیلئے ناسورہے ۔ جس کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
چیئرمین نیب نے شریف برادران کے کیسزسے متعلق سوال پر کہا کہ شریف بردران سمیت بڑے کیسزکی باریک بینی سے تحقیقات کر رہیں جس کا مقصد کسی بھی فریق کو نقصان ہو اور نا ہی کوئی دوسرا فائدہ حاصل کرسکے۔
کیسز میں تاخیر پر قمرالزمان کا کہنا تھاکہ شریف بردران اور چوہدری برادران کے کیسزکی تحقیقات میں توسیع کی وجہ آج تک یہ کیسزبند پڑے تھے اور برسوں سے ان کیسزپرکسی نے ہاتھ نہیں ڈالا ۔