پشاور سینٹرل جیل سے200 قیدیوں کو مردان جیل منتقل کرنےکا فیصلہ

اپ ڈیٹ 17 اگست 2016 10:33am

پشاور:پشاور سینٹرل جیل سے200قیدیوں کو مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیل حکام کی جانب سے محکمہ داخلہ کو 500قیدی مردان جیل منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

سینٹرل جیل پشاور سے 200قیدیوں کو مردان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قیدیوں کو مرحلہ وار مردان ہائی رسک زون جیل منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، قیدیوں کو 20 پولیس اہلکار مردان جیل لے جائیں  گے۔ منتقلی کے لئے مردان جیل میں تمام انتظامات منتقل کر لئے گئے ہیں۔ قیدیوں کو ایک سے 2 دن میں منتقل کرنے کا امکان ہے۔

مردان جیل منتقل ہونے والوں میں خطرناک قیدی بھی شامل ہیں۔ قیدیوں میں دہشت گرد اور سینٹرل جیل میں قید مولانا صوفی محمد اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔

Read Comments