ممبئی :بولی وڈ اسٹار سلمان خان کی اپنی گرل فرینڈ لولیا کے ساتھ نئی تصاویر منظر عام پرآئی ہیں۔ تصاویر دیکھ کر بھارتی میڈیا نے دونوں کی شادی کا دعویٰ کردیا۔
ماضی میں کئی فنکاراؤں کے ساتھ جوڑے جانے بولی وڈ کے دبنگ خان سلمان اور ماڈل گرل لولیا کچھ عرصے سے ساتھ نظر آرہے ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش میں ہیں۔
سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کیلئے لداخ میں ہیں۔ جہاں سلمان نے لولیا کے ساتھ بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کی۔
سلمان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ چھپ کر شادی کرنے والوں میں سے نہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا نے سلمان اور لولیا کی شادی کا دعوی کیا ہے۔
اب انتظار ہے کہ دبنگ خان ان افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے شادی کا اعلان کرتے ہیں یااس بار بھی تردید کریں گے۔