Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی نے سندھ میں تعصب کی آگ بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا۔ تو چوہدری نثار بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔ سندھ حکومت اور رینجرز سے بات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے شکوؤں کے انبار لگا دیئے،اقبال محمد خان کا کہنا تھا کہ ایک نام نہاد پارٹی کو لانے کیلئے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،مہاجروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعصب کی آگ بهڑکائی جا رہی ہے جس کے اچهے نتائج نہیں نکلیں گے،حکومت ہوش کے ناخن لے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں رینجرز، پولیس اورسندھ حکومت سے بات کر کے ایوان میں رپورٹ پیش کرینگے۔مسئلہ آئینی حدود میں ره کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گا، معاملے کو سیاسی اور اخلاقی سمیت آئینی حدود میں ہر جگہ اٹھاؤں گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری داخلہ نے خود رینجرز کے تحویل میں مارے گئے ایم کیو ایم کارکن کی عدالتی تحقیقات کے لئے چیف سیکرٹری سندھ سے رابطہ کیا لیکن چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ عدالتی تحقیقات ان کی پالیسی نہیں۔