کراچی:رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 18 اگست 2016 05:40am

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے  کارروائیاں کرکے7ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق ،جمعرات کے روزکراچی کےمختلف علاقوں منظورکالونی میں رات گئے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 دوسری جانب ماڑی پور بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا،پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتارملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ڈیفنس  میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہواکرلیاگیاہے۔

Read Comments