Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مردان میں نادرا دفتر کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں اکیس افراد جاں بحق جبکہ انچاس زخمی ہو گئے،دھماکے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،موٹر سائیکل سوار دہشتگرد نے نادرا آفس کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔شہدا میں نادرا کے دفتر پر تعینات دو سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔ڈی جی آئی جی مردان سید وزیر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے 5 دھمکی آمیز خطوط ملے،تاہم کسی خط میں نادرا کے دفتر کا ذکر نہیں تھا، زیادہ تر اہلکاروں کی تعیناتی حساس عمارتوں پر تھی،دھماکے کے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔