بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 4.7 شدت کا زلزلہ

اپ ڈیٹ 18 اگست 2016 05:44am

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین، چمن اور گردونواح میں زلزلے کے 4.7 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، پشین، چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے رات گئے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ 35 کلو میٹر زیر زمین گہرائی میں آیا۔

زلزلے کا مرکز پشین سے اکاون کلو میٹرمغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

Read Comments