Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق جبکہ قائد آباد میں فائرنگ سے ڈان نیوز کے 2 ورکر زخمی ہوگئے۔
کراچی میں فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا،قائد آباد میں فائرنگ سے ڈان نیوز کے 2 ورکر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق، زخمی ہونے والوں میں ٹرانسپورٹ انچارج اور ڈرائیور شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق، ٹرانسپورٹ انچارج 36سالہ حاکم کی گردن میں گولی لگی،جبکہ ڈرائیور 40سالہ یوسف کی ٹانگ میں گولی لگی۔
دوسری جانب کورنگی ویٹا چورنگی پر 2 سگے بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا، پولیس کے مطابق، فائرنگ ویٹا چورنگی پر مسجد کے قریب ہوئی،جس کے نتیجے میں 18سالہ بابر اور 20سالہ شاہد شدید زخمی ہوگئے۔
جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، بابر کو سینے میں 3اور شاہد کو گردن اور چہرے پر گولیاں لگیں،فائرنگ کے واقعات کے بعد شہر میں سیکیورٹی الرٹ ہوگئی ہے۔