بنوں :بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،8سالہ بچی زخمی

اپ ڈیٹ 18 اگست 2016 06:06am

بنوں:بنوں میں میران شاہ روڈ پر بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی، زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بنوں میران شاہ روڈ پر ایف آر کے علاقے میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب تھا جس کے زور دار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

 دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، دھماکے میں زخمی بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

 پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Read Comments