Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راجن پور :راجن پور میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل جبکہ جبکہ 5 کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق، راجن پور کے نواحی علاقہ بروس آباد میں امینہ نامی لڑکی نے دلاور نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی جس پر دونوں گروہوں میں کشیدگی بڑھ گئی اور آج صبح سویرے 25 کے قریب افراد لڑکی لینے دلاور کے گھر آئے،تلخ کلامی پر تصادم ہوگیا، فائرنگ سے دلاور کے بھائی سمیت 3افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔