Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ڈی جی خان:ڈیرہ غازی خان میں حلقہ پی پی 240پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ حلقے میں مسلم لیگ نون کے امیدوار اور دوآزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 240 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل صبح سے جاری ہے۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 50410 ہے، جن میں 64180 خواتین ووٹرزبھی شامل ہیں،حلقہ میں کل سولہ امیدوار مدمقابل ہیں۔
تاہم تین امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ امیدوراوں میں مسلم لیگ ن کے ممتاز احمد اور دو آزاد امیدوارخواجہ محمد داؤد اورامام بخش شامل ہیں۔
حلقے میں 128 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں قبائلی علاقے کے 20 پولنگ اسٹیشن بھی شامل ہیں۔ امن و امان قائم کرنے کیلئےرینجرزاور پولیس کے 1500اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔