شائع 18 اگست 2016 08:02am

کیا آپ جانتے ہیں یہ تصویر بولی وڈ کے کس مشہور اداکار کی ہے؟

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار ورون دھوان کا شمار  حالیہ دور کے بہترین اور خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے۔

ورون بھارتی فلم انڈسٹری کے مایا ناز ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں ،لیکن انہوں نے فلم انڈسٹری میں مقام اپنے والد کی سفارش سے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوطے پرحاصل کیا ہے۔

ورون دھون اپنی نوجوانی کے دور میں بالکل مختلف نظر آتے تھے ،یا یوں کہیں کہ وہ بالکل بھی پر کشش نہیں تھے تو غلط نہ ہوگا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ورون کی ماضی کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے  اپنے والد کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی ہے۔

ویڈیو میں وہ اس ورون سے بالکل مختلف نظر آرہے ہیں،جسے ہم نے 'اسٹوڈنٹ آف دی ائیر' میں دیکھا تھا۔

آپ بھی دیکھئے

Read Comments