بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ثناء اللہ زہری

اپ ڈیٹ 18 اگست 2016 10:48am

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،براہمداغ نے چند ٹکوں کےلئے مودی کو سلام کیا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کےلئے پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے۔

کوئٹہ لاء کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو منہ توڑ جواب دیا،کہا کشمیر کو بلوچستان نے نہ ملائیں،بلوچستان میں ایک فیصد علیحدگی پسند بھی موجود نہیں،مودی میں ہمت ہے تو بلوچستان آکر دکھائیں۔

نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے،اور براہمداغ بگٹی کا بیان اس کا واضح ثبوت ہے،براہمداغ نے چند ٹکوں کےلئے مودی کو سلام کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دودھ اور شہد کہ ندیاں بہانے کی باتیں کرنے والے خون کی ندیاں بہارہے ہیں،کیا یہ لوگ ہندوں کی غلامی کرنا چاہتے ہیں۔

ثناء اللہ زہری نے شہیدوں کے لہو کی قسم کھا کر اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا  مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں،شہداء کے اہلخانہ مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں،شہداء اور ان کے ورثا کو سلام پیش کرتا ہوں،تقریب دہشت گردی مردا باد اور پاکستان ذندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

Read Comments