Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:بلوچستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے بیان کیخلاف صوبے کی عوام سراپا احتجاج بن گئی، مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے،نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بلوچستان اور گلگت بتلستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان پر بلوچ قوم شدید غصے میں ہے۔
بلوچستان کی عوام نے نریندر مودی کے دعوے کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے،بلوچستان بھر میں آج بھارتی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔
بھارتی مداخلت پر ڈیرہ مراد جمالی میں بھی سیاسی جماعتوں نے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا اور نریندر مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی،خضدار میں بھی مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والےافراد نے مودی کی زہرفشانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیان پر چمن کی عوام بھی سڑکوں پر آگئی،حب، جھل مگسی،سبی، خاران،کونڈی، نوشکی اور تربت سمیت بلوچستان بھر میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی اور طلبا کی بڑی تعداد شریک تھی، شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔
اس دوران بھارتی پرچم اور نریندر مودی کا پتلا بھی جلایا گیا،نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیان کے بعد بلوچستان کی عوام کی جانب سے احتاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔